چابھار ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابھار کے نواحی علاقے میں ایک دس سالہ بلوچ بچے کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق چابھار کے مشرقی گاؤں سے تعلق رکھنے والے اس بچے کے خاندان کا کہنا ہے کہ یہ بچہ ایک دن پہلے گھر سے نکلا تھا اور رات کو واپس نہ لوٹنے پر اس کی تلاش شروع کردی گئی تاہم پوری رات تلاش کرنے کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں ملا اور اگلے دن ایک راہگیر نے دیکھ کر لوگوں کو اطلاع کردی۔
بچے کے خاندان والوں نے مقامی پولیس کو گمشدگی کی اطلاع بروقت کردی تھی تاہم وہ کوئی کاروائی کرنے میں بچے کی لاش ملنے تک ناکام رہے۔