شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںچابہار سے ایک بلوچ شہری کی گرفتاری

چابہار سے ایک بلوچ شہری کی گرفتاری

چابہار ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار سے قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے ایک نوعمر شہری کو گرفتار کر لیا ہے ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار سے قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے ایک بلوچ نوجوان شہری مہدی آھرون ولد عثمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
کہا جاتا ہے کہ قابض انٹیلی جنس ایجنسی نے عدالتی حکم یا کوئی وضاحت دکھائے بغیر مہدی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ اس نوجوان کے اہل خانہ اس کی حالت سے پریشان ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں کوئی مناسب جواب فراہم نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ چابہار شہر کے پولیس کمانڈر کے ہاتھوں 15 سالہ لڑکی کی عصمت دری اور مہسا امینی کی قتل کے خلاف بروز منگل ۲۷ ستمبر کو عوامی احتجاج کے باعث چابہار شہر میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز