Homeخبریںچابہار: قابض ایرانی آرمی کا ایک دکان پر فائرنگ ،تین بلوچ نوجوان...

چابہار: قابض ایرانی آرمی کا ایک دکان پر فائرنگ ،تین بلوچ نوجوان شہید دو زخمی

چابہار(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق گزشتہ بدھ کو قابض ایرانی آرمی 

 نے چابہار کے علاقے پیرسہراب کے بیلنگی گاؤں پر حملہ کرکے ایک دکان پر آر پی جی اور مارٹروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد شہید دو زخمی ہوگئے ۔ 

 شہید ہونے والے شہریوں میں سے دو کی شناخت “شہاب 18 سالہ جدگال” ولد عبدالوالحید اور 18 سالہ عامر رامش ولد اللہ بخش ہے اور زخمیوں میں سے دو کی شناخت ہو گئی ہے۔ “حمید جدگال” ولد عبدالصمد اور “شعیب جدگال” ولد صدیق جو کہ چابہار کے علاقے پیر سہراب کے گاؤں بیلنگی کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔

  کے ذرائع کے مطابق قابض ایرانی آرمی کے اہلکاروں نے پیر سہراب کے بیلنگی گاؤں میں ایک دکان کے سامنے کار میں سوار افراد کے ساتھ لڑائی ہوئی اور مسلح افراد بندوقوں کے ساتھ دکان کے عقب میں گئے اور پھر سے وہاں سے چلے گئے، لیکن آرمی اہلکاروں نے پانچ نوجوانوں پر اس فائرنگ کردی جو کہ ایک دکان کے اندر پانچوں موجود تھے اس فائرنگ سے تین نوجوان شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ مسلح افراد اور قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ۔ 

  تاہم ابھی تک اس جنگ کی تفصیلات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Exit mobile version