سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںچابہار: قابض ایرانی آرمی کی مدد سے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے...

چابہار: قابض ایرانی آرمی کی مدد سے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچ آبادیوں کی مسماری جاری

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے آرمی اہلکاروں کے ساتھ مل کر قومی زمینوں کے بہانے چابہار میں بلوچ عوام کے مکانات کو تباہ کر دیا ـ

تفصیلات کے مطابق آج 18 مئی کو ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ایجنٹوں نے قابض ایرانی آرمی کے دستوں کے ساتھ مل کر چابہار ٹرمینل کے قریب بلوچ عوام کے گھروں کو قومی زمین کے بہانے مسمار کر دیا ـ

بتایا جاتا ہے کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ایجنٹوں نے بغیر وارننگ اور عدالتی حکم کے بلوچ شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں زبردستی گھروں سے نکال کر گھروں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ مکینوں کو دھمکی بھی دی ـ

ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ایجنٹوں کی اس کارروائی پر چابہار کے شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جنہوں نے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور قابض آرمی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، جس سے وہ موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں قابض ایرانی حکومتی اداروں کی جانب سے بلوچستان میں بلوچ گھروں اور مساجد کو تباہ کرنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بلوچ ایکٹوسٹ کمپین 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق مغربی بلوچستان میں گھروں اور دیگر مکانات کی مسمار کی کم از کم 22 رپورٹیں پہنچی ہیں، جن میں سے تین کا تعلق مساجد اور مذہبی مقامات کی تباہی، ایک قبرستان کی مسماری اور 18 مکانات کی مسماری شامل ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز