Homeخبریںچابہار میں بلوچ عالم دین مولانا کوہی کا رشتہ دار پولیس کے...

چابہار میں بلوچ عالم دین مولانا کوہی کا رشتہ دار پولیس کے ہاتھوں گرفتار

 

چابہار ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 24 نومبر کو قابض ایرانی قابض فورسز نے بلوچ عالم دین مولانا فضل الرحٰمن کے بھانجھا عبد اللہ آسکانی کو کئی بار فورسز کے ہاتھوں اغوا اور پھر رہائی کے بعد گزشتہ روز اسےایک بار پھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایرانی فورسز نے گرفتار شدہ عبداللہ کے اہل خانہ سے کہا تھا کہ وہ اسے اتوار کے روز 25 نومبر کو رہا کریں گے، لیکن انہوں نے اب تک عبد اللہ کو رہا نہیں کیا ہے۔

عبداللہ آسکانی ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے ایک سرگرم سماجی کارکن ہیں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بار بار مولانا کوہی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا اور ایرانی حکومت کی مظالم کو لے کر کھل کر مخالفت کیا تھا۔

دریں اثنا یہ بات قابل ذکر ہے کہ عبداللہ کا انسٹاگرام پیج ان کی گرفتاری کے بعد غیر فعال کردیا گیا ہے اور اب ان کا انسٹاگرام قابض ایرانی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحٰمن کوہی کی قابض ایرانی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد بہت سے بلوچ سیاسی و سماجی کارکنان سمیت علماء جنہوں نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ان پر ایرانی وزارت انٹیلی جنس اور سپاہ پاسداران انقلاب IRGC کے دباؤ میں آگئے ہیں اور انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگر مولانا کوہی کے حق میں مزید آواز اٹھایا تو انجام بھیانک ہوگا ـ

Exit mobile version