دوشنبه, نوومبر 11, 2024
Homeخبریںایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان میں پر اسرار طور آتش زدگی کا...

ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان میں پر اسرار طور آتش زدگی کا سلسلہ جاری ہے

 

سراوان/شستون( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان کے گاؤں کلگان میں کجھوروں کے درختوں کو پر اسرار طور پر آگ لگی ـ تفصیلات کے مطابق آج سراوان کے گاؤں کلگان میں لوگوں نے دیکھا کہ کجھوروں کے باغات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے کئ کجھور تیز ہوا چلنے کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں آگئے اور تیار شدہ کھڑی فصلوں کو کافی حد تک نقصان پہنچا ـ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں کھجور کے درختوں اور دیگر باغات میں لگنے والی آگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز نیکشہر/پہرہ شہر کے تیسروک گاؤں میں آگ لگنے سے 40 کھجور کے درخت جل گئے تھے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی حادثات نہیں ہیں بلکہ ایرانی حکومت اور اسے کے خفیہ کارندہ دانستہ طور بلوچوں کے زرعی اموال کو نقصان پہنچا رہا ہے تاکہ بلوچ نان شبینہ کا محتاج ہوجائیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز