چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 19 اکتوبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان چابہار شہر کے گاؤں وشنام میں قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز کی فائرنگ رینج میں دستی بم پھٹنے سے ایک بلوچ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اس بچے کی شناخت 13 سالہ طیب بازرگان ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ طیب گاؤں کے پاس ایک چرواہے کے طور پر کام کر رہا تھا جب وہ سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز کی فائرنگ رینج میں چھوڑے گئے ایک دستی بم کے پاس آیا اور اسے اپنے ساتھ گھر لے گیا۔
رپورٹ کے مطابق بچہ دستی بم کے بارے میں نہ جاننے کی وجہ سے گھر میں پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔