چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںچابہار میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ طالب علم...

چابہار میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ طالب علم کی گرفتاری

چابہار ( ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق 5 دسمبر کو چابہار شہر میں قابض ایرانی سیکورٹی اور آرمی نے ایک بلوچ طالب علم کو گرفتار کر لیا ـ

 

اس شہری کی شناخت “محمد گمشادزہی” کے طور پر بتائی گئی ہے جو مکینیکل انجینئرنگ کا طالب علم ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ قابض سیکورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کر لیا اور عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 

واضح رہے کہ بلوچستان میں احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کے بعد بلوچستان میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز اور آرمی کے ہاتھوں متعدد بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان میں سے کئی شہریوں کی حالت بارے کسی قسم کا علم نہیں ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز