سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںچابہار میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں 6 بلوچ شہریوں کی گرفتاری

چابہار میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں 6 بلوچ شہریوں کی گرفتاری

 

چابہار ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق جمعرات 6 اکتوبر کو قابض ایرانی فورسز نے چابہار شہر سے چھ بلوچ شہریوں کو الگ الگ مقامات پر گرفتار کر لیا ہے ـ

ان میں سے تین شہریوں کی شناخت “منصور ہوت” ولد کمال، “سلیم جدگال” ولد حسین، “محمود جدگال” ولد محمد حسن کے ناموں سے کی گئی ہے۔

تاہم اطلاع موصول ہوجانے تک باقی تین افراد کی صحیح شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلی رپورٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ان افراد کے اہل خانہ کو ان کی صحیح حیثیت اور ٹھکانے کا علم نہیں ہے اور بارہا سرکاری اداروں سے رابطہ کرنے کے باوجود سیکیورٹی اداروں نے انہیں کوئی صحیح جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز