Homeخبریںچار افراد قابض پاکستانی فورسز کے عقوبت خانوں سے بازیاب

چار افراد قابض پاکستانی فورسز کے عقوبت خانوں سے بازیاب

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چار افراد قابض پاکستانی فورسز کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل آواران کے علاقے ماشی میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والا امجد ولد غلام حیدر سکنہ گجر مشکے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا۔ 30 دسمبر 2018 کو مند سے گوبرد سے لاپتہ ہونے والا محمد سکنہ گوبرد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا اور مرزا سکنہ آپسر کیچ اور باقی ولد حمل جان سکنہ کیلکور ، پنجگور بھی قابض فورسز کی اذیت گاہ سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے مرزا کو 17 مرچ 2017 جبکہ باقی ولد حمل جان کو 19 جنوری 2019 کو قابض فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کرلیا تھا۔

Exit mobile version