چاغی (ہمگام نیوز) نامعلوم افراد کے حملے میں قبائلی رہنماء و یو سی چیئرمین شدید زخمی ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چاغی کے سبزی منڈی میں نامعلوم افراد نے چاقوؤں اور ڈنڈوں سے وار کرکے یوسی چیئرمین اور قبائلی رہنماء حاجی علی بیگ محمدحسنی کو شدید زخمی کردیا۔
واقعے کے بعد متاثرہ شخص کو آر ایچ سی ہسپتال چاغی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دالبندین ریفر کردیا گیا۔
تاہم آخری اطلاع تک واقعے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔