چاغی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 19 فروری 2026 کو شام 5 بجے کلی خدا رحیم، دالبندین، چاغی میں چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عامر بلوچ ولد احمد یار کے نام سے ہوئی ہے، جو کلی خدا رحیم، دالبندین، چاغی کا رہائشی ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہے۔
اہلِ خانہ نے نوجوان کی بازیابی کے لیے سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔


