سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںچاغی دو زامباد گاڑیوں کے درمیان تصادم دو افراد جاں بحق۔

چاغی دو زامباد گاڑیوں کے درمیان تصادم دو افراد جاں بحق۔

چاغی(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق گھٹ لانڈی کے قریب مین شاہراہ پر پٹرول سے لدی ہوئی دو زامباد گاڑیوں میں خوف ناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث دو افراد موقع پر جانبحق ہوگئے ہیں.

ذرائع کے مطابق گاڑیوں میں تیل ہونے کی وجہ سے یک دم سے آگ لگ گئی جس کے باعث نجیب اللہ ولد گوارام قوم ڈگارزی اور چراگ ولد محمد ہاشم دونوں جھلس کر جاں بحق ہوئے اور دوسرے پک اپ کے دو افراد اکرم ولد دوست محمد اور شعیب ولد پیرداد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں گاڑیوں میں خوفناک آگ لگنے سے دو افراد آگ کے شعلوں میں پھنس جانے سے جل کر بالکل راکھ بن گئے ہیں دونوں کو گاڑی سے باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا اطلاع ملتے ہیں ڈی سی چاغی آغا شیر زمان اسسٹنٹ کمشنر دالبندین میر جاوید ڈومکی نے ہنگامی طور پر امدادی کام شروع کرنے کے ہدایات جاری کردیں بعد ازاں گزن لیویز چیک پوسٹ کے انچارج نائب رسالدار ملک محمد نے لیویز فورس فورس کے ہمراہ جاے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو دالبندین منتقل کیا اور جھلس کر مرنے والوں کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز