چهارشنبه, جون 18, 2025
Homeخبریںچاغی میں افغان سرحد سے متصل علاقوں میں نیٹو ہیلی کاپٹروں کی...

چاغی میں افغان سرحد سے متصل علاقوں میں نیٹو ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ: مقامی ذرائع

چاغی(ہمگام نیوز) مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق

چاغی میں افغانستان کی سرحد سے متصل علاقوں میں نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، جس سے ہلاکتوں اور لوگوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتحادی افواج کے ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے منشیات سپلائی کرنے والی متعدد گاڑیاں تباہ اور لوگوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم تفصیلات آنا باقی ہیں۔

نیٹو ہیلی کاپٹروں نے چاغی کے علاقے رباط، چوٹو اور چاربان میں منشیات اسمگلروں کی گاڑیو کو نشانہ بنایا اور کاروائی کے دوران اتحادی افواج نے تین منشیات اسمگلرز کو گرفتار بھی کیا ہے تاہم گرفتار افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ علاقے میں خوف و حراس اور کشیدگی کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق کاروائی میں متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں جس میں کئی من افیون بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز