کوئٹہ (ہمگام نیوز )چمن لیویز کے عملے کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق چمن لیویز کے عملے کو رحمان کہول روڈ کے علاقے میں میدانی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کے جسم پر زخموں کے نشان تھے لاش ہسپتال پہنچا دی گئی مقتول کو نامعلوم افراد نے خنجروں سے وار کرکے قتل کیا تھا لاش ضروری کارروائی کے شناخت کیلئے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ۔
قلات سے لیویز کے عملے نے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق لیویز قلات کے عملے کو جوہان کے علاقے سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے مقتول کی جیب سے ملنے والی پرچی پر اس کا نام لالہ سکنہ کچلاک تحریر ہے