Homeخبریںچمن میں بم دھماکہ ایک بچہ جاں بحق جبکہ 16افراد زخمی

چمن میں بم دھماکہ ایک بچہ جاں بحق جبکہ 16افراد زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )چمن میں گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 16افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو چمن کے علااقے تاج روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پرہی جاں بحق جبکہ 16افراد زخمی ہوگئے نعش اورزخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا دھماکے متعددگاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

Exit mobile version