پنجشنبه, جنوري 9, 2025
Homeخبریںچمن میں قابض پاکستانی فورسز پربمب حملہ وفائرنگ 6افراد شدید زخمی

چمن میں قابض پاکستانی فورسز پربمب حملہ وفائرنگ 6افراد شدید زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مال روڈ پر بمب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہری نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں جارہے تھے کہ سڑک پر کھڑی موٹر سائیکل دھماکے سے اڑا دی گئی اور دھماکے کے فوری بعد ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور 10 سے زائد دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ہمارے نماہندے کے مطابق دھماکے میں قابض پاکستانی فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، بمب دھماکا ریمورٹ کنٹرول کا تھا اور بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر 6 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جارحیت کرکے ناکہ لگا کرعام عوام کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے جب کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز