چمن ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق چمن بائی پاس روڈ پر تیز رفتار پک اپ مردہ کاریز سے شہر کی طرف آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہوکر روڈ کنارے قائم شوروم میں گھس کر گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے چار بچے جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔
جانبحق اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ لیویز مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔


