کوئٹہ(ہمگا نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے چھپی کچ میں پاکستانی آرمی کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا. ترجمان نے کہا کہ کل کاہان اور کوہلو کے درمیان چھپی کچ سوریں کہور میں ایک ڈیم پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا. جس میں آرمی کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے. اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں.ترجمان نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے جاری اس علاقے میں پاکستانی فورسز کی جارحیت میں کچھ مقامی لوگ بھی حصہ دار ہیں. جو فورسز کے بنائے گئے نام نہاد امن فورس کا حصہ بنے ہیں. ہم ان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ نسل کُشی میں قابض فورسز کا ساتھ نہ دیں.


