جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںچین، پاکستان، افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا خواہاں...

چین، پاکستان، افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا خواہاں ہے: چینی وزیر خارجہ

اسلام آباد (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان نے مذاکرات کے تیسرے دور میں 5 نکات پر اتفاق کرلیا ہے۔

تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے دوران اقتصادیات، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت 5 نکات پر اتفاق کیا۔

وزرائے خارجہ نے افغانستان کے مسئلے کے جلد اور پر امن حل کی امید کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد میں چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ میزبان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اجلاس میں افغان امن عمل کا جائزہ لیا گیا، آئندہ مذاکرات بیجنگ میں ہوں گے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے دوست ملک پاکستان کی میزبانی میں سہ فریقی مذاکرات ہوئے، اجلاس کے انعقاد اور بہترین میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال اس وقت نازک ہے، سہ فریقی مذاکرات میں تمام ملکوں نے 5 نکات پر اتفاق رائے کیا ہے۔

وانگ ژی نے مزید کہا کہ چین، پاکستان، افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات امن و استحکام کے لیے اہم ہیں، امن و امان کے لیے علاقائی رابطوں کا ہونا ضروری ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون کا فیصلہ کیا ہے، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون، اینٹی نارکوٹس تعاون پر اتفاق طے پایا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک میں ثقافتی تبادلوں، سفارتی تربیت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین ہمارا آزمودہ دوست اور ہمسایہ ہے، علاقائی رابطے بڑھانے میں چین کی دلچسپی سے افغانستان، پاکستان سمیت دیگر ممالک کوفائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی سے او آئی سی سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن میں مفید بات چیت ہوئی، طورخم بارڈرر کی 24 گھنٹے سروس کی افتتاحی تقریب میں اشرف غنی کودعوت دیتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا طالبان مذاکرات کے اگلے مرحلے میں افغانستان میں انٹر ڈائیلاگ کا مرحلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز