Homeانٹرنشنلچین اور فلسطینی اتھارٹی اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کریں گے: چینی صدر

چین اور فلسطینی اتھارٹی اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کریں گے: چینی صدر

مغربی کنارے( ہمگام نیوز ) چین اور فلسطینی اتھارٹی بدھ کو بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد تزویراتی شراکت داری قائم کریں گے۔

چینی صدر شی نے مبینہ طور پر صدر محمود عباس سے یہ بھی کہا کہ چین فلسطین کے ساتھ تمام شعبوں میں دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔

Exit mobile version