یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںچین نے امریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو جواب دینگے، جوبائیڈن

چین نے امریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو جواب دینگے، جوبائیڈن

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین کسی غلطی سے باز رہے، چین نے امریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو بھرپور جواب دیں گے اور گزشتہ ہفتے ہم نے یہ کرکے بھی دکھایا۔

جوبائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے اقتدار میں آنے سے پہلے شور تھا کہ چین کی قوت بڑھ رہی ہے اور امریکا کمزور ہورہا ہے، اب امریکا دنیا میں نیچے نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ میں نے صدر شی پر واضح کردیا ہے کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں، تنازع نہیں، صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں کیلئے سرمایہ کاری مستقبل کی ضمانت ہے۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کی جارحیت امریکا اور دنیا کے لیے امتحان ہے، جب تک جنگ جاری ہے امریکا یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔امریکی صدر نے اپنے خطاب میں معیشت کی بہتری کے لیے حریف ری پبلکنز کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مخالفین سے لڑنے کے بجائے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔

جوبائیڈن نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں گزشتہ چھ ماہ سے مہنگائی میں کمی ہورہی ہے اور لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سب سے زیادہ نوکریوں کے مواقع پیدا کیے ہیں، ہم امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں اور نوکریاں پیدا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز