یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںچین و پاکستان بلوچ قوم کو اپنے ہی سرزمین سے بیدخل کرنے...

چین و پاکستان بلوچ قوم کو اپنے ہی سرزمین سے بیدخل کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں۔ بی ایس او آزاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے چینی وفد کی گوادر آمد اور نام نہاد فری زون سمیت مختلف منصوبوں کے افتتاح کو بلوچ عوام کو بیدخل کرنے کی پاکستانی منصوبوں میں چائنا کی براہ راست شرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر تک رسائی ممکن بنانے کے لئے چائنا و پاکستان بلوچ قوم کو ان کی سرزمین سے بیدخل کرنے کا تہیہ کر چکے۔بلوچستان بھر میں خصوصاََ ساحلی علاقوں میں غیر بلوچوں کی آبادکاری کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پچھلے کئی دہائیوں سے ریاست مختلف حربے آزمانے میں مصروف تھی۔ اب چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے نام پر پاکستان و چائنا مل کر اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔چائنا گوادر پر قبضہ کرکے خطے میں طاقت کے توازن کو اپنے حق میں رکھنے کے لئے استعمال کرنے کا خواہش مند ہے، جبکہ پاکستانی اسی آڑ میں لاکھوں فوجی خاندانوں کی بلوچستان میں آبادکاری کے لئے راستہ ہموار کررہی ہے۔ تاکہ بلوچ آبادی کو اقلیت میں بدل کر ان کی زمینوں پر قبضہ کیا جا سکے ۔ گوادر میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے، بیروزگاری عام کرنے اور مقامی بلوچوں کے لئے روزانہ کی ضروریات کو محدود رکھنے کی پالیسیاں اور اورماڈہ میں طویل نیول بیس اور جیونی میں فائرنگ رینج کے نام پر حاصل کی جانے والی ہزاروں ایکڑ اراضی غیر بلوچوں کی آبادکاری کو ممکن بنانے کی حکمت عملیوں کا حصہ ہیں۔ بی ایس او آزاد نے کے ترجمان نے کہا کہ بلوچ خطہ اپنے اسٹریٹیجک اہمیت کی وجہ سے خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے فیصلہ کن اہمیت رکھتی ہے، اسی لئے چائنا اپنے معاشی ضروریات کے ساتھ ساتھ اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کے لئے کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا رسک لیکر گوادر پر قبضے کی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ عوام کسی طاقت کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ بلوچ قومی آزادی اور مستقبل کی قیمت پر اپنے مفادات کا تحفظ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز