شنبه, اپریل 19, 2025
Homeخبریںڈالرکے مقابل روپیہ کی قدر میں گراوٹ،صرف1روزمیں بیرونی قرضے46ارب بڑھ گئے

ڈالرکے مقابل روپیہ کی قدر میں گراوٹ،صرف1روزمیں بیرونی قرضے46ارب بڑھ گئے

کراچی(ہمگام نیوزڈیسک) آج کاروباری روز کے اختتام پر پاکستانی روپے کے مقابل ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے، انٹر بینک مارکیٹ میں 47 پیسے مہنگا، ایک ہی دن میں غیر ملکی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے، انٹر بینک مارکیٹ میں 47 پیسے مہنگا ہو گیا. ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضے 46 ارب روپے تک بڑھ گئے اور مہنگائی میں بھی مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
پاکستانی روپیہ دن بہ دن کمزور ہو رہا ہے اور ڈالرکی قیمت بڑھ رہا ہے۔ عوام کیلئے مہنگائی کی طوفان ثابت ہوگی، جو مستقل آگے بڑھ رہا ہے۔ کاروباری دن کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر اچانک 47 پیسے اضافے سے 140 روپے 75 پیسے میں ٹریڈ کرنے لگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے سے 141 روپے 90 پیسے کے ریٹ تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں بیرونی قرضے صرف ایک روز میں ہی 46 ارب روپے بڑھ گئے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے امپوٹرز کے تو ہوش ہی اُڑ گئے۔ بیرونی ممالک سے خریدا جانے والا مال اب مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں براہ راست اضافہ ہوگا، درآمدی اشیاء جس میں دالیں، کھانے کا تیل، خشک دودھ، پیٹرول، ڈیزل، ایل این جی ، الیکٹرونکس مصنوعات، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں وغیرہ سب کچھ مزید مہنگا ہوجائے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود میں صفر اعشاریہ 5 فیصد اضافہ کردیا گیا ۔ شرح سود10 اعشاریہ25 سے بڑھا کر10 اعشاریہ75 فیصد کر دی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد شرح سود 10.25 سے بڑھ کر 10.75 فیصد ہو گئی ہے۔

پالیسی بیان میں مرکزی بینک نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بدستور بلند اور مہنگائی میں اضافے کی شرح برقرار ہے ۔ پائیدار نمو کے لیے مزید پالیسی اقدامات کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز