سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںڈاکٹرز، اسٹوڈنٹس اور ایپکا ملازمین کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں: ینگ...

ڈاکٹرز، اسٹوڈنٹس اور ایپکا ملازمین کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں: ینگ ڈاکٹرز

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) ڈاکٹرز، اسٹوڈنٹس اور ایپکا ملازمین کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں، ہمیں اس بات پر مجبور نہ کریں کہ ہم سڑک پر نکل آئیں: ینگ ڈاکٹرز

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس ڈاکٹر حفیظ اللّٰہ مندوخیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈاکٹر حمل بگٹی، ڈاکٹر جہانزیب زہری، ڈاکٹر ارسلان لہڑی، ڈاکٹر علی احمد تاج، ڈاکٹر ذاکر شاہ، ڈاکٹر اقبال کاکڑ نے شرکت کی۔اجلاس میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی موجودہ صورتحال پر تفصیلاً بحث ہوئی، جس میں ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹوڈنٹس اور ایپکا کے ملازمین کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اجلاس میں حکومت، گورنر آف بلوچستان اور وائس چانسلر کو تنبیہہ کی گئی کہ ڈاکٹرز، اسٹوڈنٹس اور ایپکا ملازمین کو لاوارث نہ سمجھا جائے اور فلفور انکے جائز مطالبات پورے کئے جائیں، بصورت دیگر وائی ڈی اے اس بات پر مجبور ہو گی کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف روڈوں پر نکل کر احتجاج کا حصہ بن جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز