Homeخبریںڈاکٹر دلدار کی 24 گھنٹوں میں رہا ئی نہ ہونے پر شدید...

ڈاکٹر دلدار کی 24 گھنٹوں میں رہا ئی نہ ہونے پر شدید احتجاج ہوگا، بی ڈی ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گہا کہ ہم بی ڈی ایف کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر دلدار بلوچ کی کراچی میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری اور باحفاظت رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر دلدار بلوچ حقیقی معنوں میں ایک میسحا ہیں، بغیر رنگ و نسل انسان کی خدمت میں مسلسل کوشاں رہتے تھے، ان کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم سندھ گورنمنٹ سے مطالبہ کرتا ہے کہ مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر دلدار بلوچ کو فوری رہا کیا جائے۔ چوبیس گھنٹے کے اندر ڈاکٹر دلدار بلوچ کو رہا نہیں گیا تو بی ڈی ایف شدید احتجاج کا اعلان کرے گی۔

Exit mobile version