دوشنبه, جنوري 13, 2025
Homeخبریںڈاکٹر منان بلوچ کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار.بی این ایم...

ڈاکٹر منان بلوچ کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار.بی این ایم (جی ایم )

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ (شہید غلام محمد)ُکے مرکزی ترجمان کے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر منان بلوچ کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہید ڈاکٹر منان بلوچ ایک اعلی تعلیم یافتہ زہین و بہترین رہنما تھے ڈاکٹر صاحب کی جدائ بلوچ سیاسی جہدکاروں کیلئے ایک عظیم صدمے سے کم نہیں اور ڈاکٹر صاحب کی شہادت اس ریاستی جبر کا تسلسل ہے جس میں ہمارے شہید قائد واجہ غلام محمد اوردوسرے انگنت رہنماؤں اور کارکنوں کو بےدردی سے شہید کرکے قومی آزادی کی تحریک کو سنگینوں کے زور پر کاؤنٹر کرنا ہے .
ترجمان نے مزید کہا کہ ریاستی ظلم و ستم اب اپنے انتہاؤں کو چھو رہی ہے .بلوچستان کے طول وعرض میں روزانہ کی بنیادو پر یورش و آپریشن بہت تیزی سے جاری ہے اور مختلف حربوں سے تمامتر انسانی حقوق کو پاؤں تلے روندھا جارہا ہے .مظلوم ومحکوم بلوچ قوم کے ان رہنماؤں کی شہادت اس نازک گھڑی میں قومی نقصان کےمترادف ہے .ہم شہید ڈاکٹر منان بلوچ اور ان کے عظیم شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں .
یہ بھی پڑھیں

فیچرز