Homeخبریں ڈسٹرکٹ چیئرمین خاران صغیر احمد بادینی، ساتھیوں سمیت بازیاب

ڈسٹرکٹ چیئرمین خاران صغیر احمد بادینی، ساتھیوں سمیت بازیاب

خاران(ہمگام نیوز)چا ر دن قبل خاران کے علاقے لجے سے اُٹھائے جانے والے ڈسٹرکٹ چیئرمین خاران میر صغیر احمد بادینی اپنے پانچ ساتھیوں سمیت با حفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ،سابق وزیر میر شعیب نوشیروانی سمیت علاقائی معتبرین اور رشتہ داروں نے ان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر احمد بادینی نے استقبال کرنے والے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کی مدد اور خاران کے ہزاروں لوگوں کے دعاوں کی برکت سے ہم خیریت سے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں انھوں نے کہا کہ چار دن قبل میں اپنے پانچ ساتھیوں سمیت خاران شہر سے کلی لجے ایک فاتحہ خوانی پر جارہے تھے کہ ہمیں مسلح افراد غلط فہمی کی بنیاد پر اپنے ساتھ اُٹھاکر لے گئے مگر اللہ کے فضل سے ہم اپنے تمام ساتھیوں سمیت صیح سلامت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں خاران کے عوام کی ہمدردی اور دعاوں کے شکر گذار ہیں ۔

Exit mobile version