Homeخبریںڈگری کالج کے پرنسپل کی گرفتاری مذمت کرتے ہیں۔بی ایس اے سی

ڈگری کالج کے پرنسپل کی گرفتاری مذمت کرتے ہیں۔بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل محمد حسین ترین کی پولیس کے ہاتھوں بلا جواز گرفتاری کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پرنسپل کو جعلی ایف آئی آر کے بنیاد پر گرفتار کرنا اور اسکی عزتِ نفس کو مجروح کرنا ناقابلِ برداشت عمل ہے۔انتظامیہ طویل عرصے سے تعلیمی اداروں میں خوف و حراس پھیلانے کے لئے مداخلت کرکے تعلیمی ماحول کو خراب کررہی ہے۔ بلوچستان میں سرے سے چند ایک ادارے علم دوست و سنجیدہ اساتذہ کی وجہ سے فعال ہیں ،انہیں بھی چند تعلیم دشمن عناصر ویران کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں ،جامعات اور کالجز کے ہاسٹلوں میں پولیس کی غنڈہ گردی اور چھاپے کے نام پرتعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔حکام کی طرف سے خاموشی اور ان جیسے واقعات کے خلاف نوٹس نہ لینا ان گھناؤنے حرکات کے پُشت پناہی کرنے کا مترادف ہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے وزیر اعلی بلوچستان،چیف سکریٹری بلوچستان ،وزیر تعلیم اور کمشنر کوئٹہ سے اپیل کی کہ پرنسپل ڈگری کالج کی گرفتاری میں ملوث عناصرسے تفتیش کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے

Exit mobile version