ڈیرہ اسماعیل خان(ہمگام نیوز)گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے ٹکواڑہ میں پولیس کی چوکی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کی ذمہ داری اب تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے ـ
ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی کے مطابق حملے میں RPG7 سمیت دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے اور ان کی چوکی تخریب کا نشانہ بنی۔
اس حملے کے بعد حملہ اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔