چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںڈیرہ اسماعیل خان : پولیس چوکی پر فائرنگ و ہسپتال میں خود...

ڈیرہ اسماعیل خان : پولیس چوکی پر فائرنگ و ہسپتال میں خود کش دھماکہ، 8افراد ہلاک متعدد زخمی

پشاور(ہمگام نیوز) میڈیا اطلاعات کے مطابق درابن روڈ کوٹلہ سیدان چیک پوسٹ پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکارہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر سلیم ریاض کا کہنا ہے کہ صبح 7 بجکر 45 منٹ پر 4 موٹر سائیکلوں پر نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمیوں کو جس ہسپتال لے جایا گیا تھا، وہاں خودکش حملہ پیش آیا۔دونوں حملوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس چیک پوسٹ ڈیرہ کوٹلہ سیدان پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے اور اس کے بعد ہسپتال میں خود کش دھماکہ کیا گیا۔

فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔  اہلکاروں میں سے دو کی شناخت کی جا چکی ہے ، اہلکار جہانگیر کا تعلق اعجاز آباد مریالی جب کہ انعام کاتعلق کورائی سے ہے۔فائرنگ کے بعد ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لائی گئیں تو اسپتال کے ٹراما سینٹرکے گیٹ پرخودکش دھماکا کر دیا گیا۔

خودکش دھماکے کے نتیجے میں مزید 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بڑی تعداد میں زخمیوں کے باعث کئی کئی زخمیوں کو کمبائن ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سی ایم ایچ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 22 زخمی اور 5 لاشیں لائی گئی ہیں۔واقعے کے بعدہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی بڑی تعداد علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹراما سینٹر کے دروازے پر ہونے والا دھماکا خود کش ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا اور یہ خودکش حملہ آور ایک لڑکی تھی جس کی عمر 15 سال تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز