ڈیرہ اسماعیل خان(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کا حملہ ۔
موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آور نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، راکٹ لانچر سے گولے بھی داغے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر کے گولے بھی داغے جس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا حتمی معلومات نہیں ہوسکا۔