سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںڈیرہ اللہ یار،سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت2افراد کو قتل

ڈیرہ اللہ یار،سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت2افراد کو قتل

ڈیرہ اللہ یار (ہمگام نیوز) پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں ملزم نے بھتیجے اور بھانجی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق نواحی گاوں جان محمد رند میں ملزم کریم بخش میرجت نے رائفل سے فائرنگ کرکے بھیتجے ظفراللہ اور بھانجی سلطانہ بیگم کو قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع پر پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے ٹیم اہلکاروں اشرف مگسی و دیگر کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور دونوں نعشیں سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچائیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز