جعفرآباد(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں روڈ حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جانبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے بائی پاس کے مقام پر تیز رفتار کار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جسکے باعث موٹرسائیکل پر سوار انشورنس کمپنی کی ملازمہ شمیم آرا بگٹی جانبحق ہوگئی جبکہ عبدالقدوس کھوسہ زخمی ہوگیا شاہی چوکی کے مقام پر تیز رفتاری کے دوران دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار لعل جان بگٹی موقع پر دم توڑ گیا دو افراد رفیق بگٹی اور عمران مینگل زخمی ہوگئے دونوں حادثات کے بعد ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی تاہم لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔