Homeخبریںڈیرہ اللہ یار میں ایک ہی رات میں دو دکانوں کا صفایا

ڈیرہ اللہ یار میں ایک ہی رات میں دو دکانوں کا صفایا

ڈیرہ اللہ یار(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ڈاکوؤں نے ایک رات میں دو دکانوں کا صفائی کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پانچ سے زائد موٹرسائیکل چھینی گئیں عدم تحفظ کا شکار شہریوں اور تاجر برادری نے ایس ایچ او کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ۔رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں ایک بار پھر ڈاکو راج قائم ہوگیا ہے نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں دو دکانوں کا صفایا کردیا نامعلوم چوروں نے مزدور چوک پر سریش کمار کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی اور اشیاء خوردونوش چوری کرلیا جبکہ کوئٹہ روڈ پر واقع نجی چوکیدار کو دو موٹرسائیکل سوار پانچ مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور آرمز اسٹور کے تالے توڑ کر تین عدد رائفل، ایک عدد رپیٹر ،بندوق اور ایمونیشن کے سیکڑوں راونڈ چوری کر گئے شہر بھر میں ایک ہفتے کے دوران موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی پانچ سے زائد وارداتیں رونما ہوچکی ہیں شہریوں کو قیمتی سامان اور موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا ۔چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں ۔

Exit mobile version