Homeخبریںڈیرہ بگٹی، گیس و تیل تلاش کرنے والی کمپنی پر حملے کی...

ڈیرہ بگٹی، گیس و تیل تلاش کرنے والی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں ڈیرہ بگٹی و مند میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے سوئی کے علاقے ٹلی مٹ کے مقام پر تیل و گیس تلاش کرنے والی سرکاری کمپنی کے انجینئرز کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک انجنئیر ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے مزید کہ کہ بلوچ ریپبلکن آرمی بلوچستان میں گیس و تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہے کہ بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار سے دور رہیں ورنہ ان کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں مند کے علاقے چک آپ میں پاکستانی آرمی چیک پوسٹ کے مرکزی مورچے میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کو سنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

Exit mobile version