Homeخبریںخاران : بلوچ مسنگ پرسنز عامر،اعجاز بلوچ کی بازیابی کیلئے پریس کلب...

خاران : بلوچ مسنگ پرسنز عامر،اعجاز بلوچ کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ مسنگ پرسن کے عزیزو اقارب آج صبح 10 بجے ڈگری کالج خاران میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری اغوا شدہ عامر بلوچ ،اعجاز بلوچ، عبدالخالق بلوچ ،غلام فرید ولد محمودخان سمیت دوسرے تمام مسنگ پرسنز کی باحفاظت بازیابی کیلئے ایک پرامن ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ تاکہ اپنی آواز کو سوشل میڈیا کے زریعئے مہزب دنیا تک پہنچا کر انصاف کی خاطر دنیا کو اپنے اوپر ڈھائے گئے مظالم سے آگاہی دے سکے۔ریلی کے منتظمین نے خاران کے باشعور عوام سیاسی ومزہبی پارٹیوں اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے اس پرامن ریلی میں شرکت کرنے کی اپیل کی تھی ۔جہاں آج خاران کے عوام بلوچ مسنگ پرسنز کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے پریس کلب کے سامنے جمع ہو کر اپنےاحتجاج کا بھر پور مظاہرہ کیا ہیں.

Exit mobile version