کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے میڈیا کے دفاتر فون کر کے فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کر لی ہے۔
میران بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا میں پیسغانی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانا بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
میران بلوچ نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔