یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی آپریشن میں چھ معصوم بلوچ شہید کیئے گئے، مرکزی ترجمان...

ڈیرہ بگٹی آپریشن میں چھ معصوم بلوچ شہید کیئے گئے، مرکزی ترجمان بی آر ایس او

بلوچستان میں جاری طویل پاکستانی دہشتگردی ، بلوچ قوم کی نسل کشی ، بلوچ سیاسی ورکروں ،ٹیچرز، وکلاء، طالب علموں و مختلف مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے بلوچ فرزندوں کی اغواءو شہادت پر انسان دوست تنظیموں سمیت اقوامِ متحدہ اور مہذب ممالک کی خاموشی پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور پاکستانی فوج کو بلوچ قوم کی نسل کشی کا جواز بخش رہے ہیں۔بی آر ایس او
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ر پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے طولِ عرض میں ریاستی جارحیت اپنی اتنہا ءکو چھو رہی ہے ۔ گزشتہ کئی عرصے سے بلوچستان میں فوجی جارحیت کو مزید تیز کر دیا گیا ہے چند دن قبل ریاستی فورسز نے پیر کوہ، ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے گھروں پر بمباری کی اور آپریشن کے دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاجبکہ بمباری سے 6بلوچ فرزند شہید ہوگئے جن کے نام میر محمد بگٹی، شیر علی ، عاظم مری ، گا لاءاور عبدالرحمان ہیں جبکہ کئی کو اغواءکر کے اپنے ساتھ لے گئے جنکی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ منگل والے دن آواران میں پاکستانی فورسز نے ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ملکر کاروائی کی چاردر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر لوگوں پر تشدد کیا گیا اور گھروں میں موجود قیمتی اشیاءلوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ اطلاعات ہیں کہ فورسز دو فرزندوں کو بھی اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لا پتہ ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جاری طویل ریاستی دہشتگردی ہر گزرتے دن کے ساتھ تیز ی سے بڑھ رہی ہے جو خطے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے بلوچستان میں امن کے بغیر پورے خطے میں امن ممکن نہیں اور امن صر ف ایک بلوچ آزاد ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے تو لہذا اقوامِ متحدہ ، انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں سمیت مہذب ممالک کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انسانیت کی بقاءکے لیے اور دہشتگرد ریاست پاکستان کے خلاف فوری طور پر اقدامات اُٹھانے کی اشد ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز