دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںڈیرہ بگٹی اور تربت میں دھماکے ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں 

ڈیرہ بگٹی اور تربت میں دھماکے ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں 

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

 

لیویز کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں گازی مٹ کے علاقے میں ایک اونٹ بارودی سرنگ پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے دھاکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے.

 

علاوہ ازیں تربت میں دستی بم کے دھماکے سے بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،

 

پولیس حکام کے مطابق جمعہ کی شب تربت میں دستی بم کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز