سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی : جنوری سے شروع ہونے والا خونی آپریشن تاحال جاری...

ڈیرہ بگٹی : جنوری سے شروع ہونے والا خونی آپریشن تاحال جاری ۔بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں جنوری سے شروع ہونے والا خونی آپریشن تا حال جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں ۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوری دربار،کاکاری،باغی،بن ،اپتاری،سوئی،آر ڈی 230، پٹ فیڈر، خھتن،مٹ،پھتر، نالہ،واگو،لوپ شیرانی اس وقت بھی فوج کے محاصرے میں ہیں۔دوران آپریشن بہت سے مقامی لوگوں کی اغواء ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں صوبدار ولدمنظور، الیاس ولد منظور، نوحق ولد منظور، رازی خان ،بشیرولد نور محمدشامل ہیں جبکہ رسول بخش ، نبی بخش، جمال بگٹی ولد تندو بگٹی اب تک شہید ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں نصیر بگٹی گھر کے گھر میں بمباری کرتے ہوئے اسے چار لوگوں سمیت شہید کر دیا جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔حمدان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی پاکستانی فوج اور اسکے خفیہ اداروں کو بلوچ قوم کی نسل کشی کا جواز فرائم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز