چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی سے جبری اغواء کے شکار 5 افراد بازیاب ہوگئے

ڈیرہ بگٹی سے جبری اغواء کے شکار 5 افراد بازیاب ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے جبری اغواء کے شکار 5 افراد کئی سال پاکستانی ٹارچر سلوں میں اذیتیں سہنے کے بعد بالآخر بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں دو سال سے لاپتہ عبدالستار بگٹی، ڈھائی سال پہلے اغواء ہونے والے ناڑی حبیبوانی بگٹی اور تین سال پہلے اغواء ہونے والے گنڈیا ہوتکانی بگٹی، خاوند بخش چندرزئی بگٹی اور وشکی پیش بور بگٹی شامل ہیں۔

جبری اغواء کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبُک پر بیان جاری کرتے ہوئے اغواء کے شکار ان پانچ افراد کے بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز