Homeخبریںڈیرہ بگٹی: لیویز ایس ایچ او طارق بگٹی سمیت تین افراد جبری...

ڈیرہ بگٹی: لیویز ایس ایچ او طارق بگٹی سمیت تین افراد جبری لاپتہ، ایف سی کے حوالے کیے جانے کی اطلاعات

ڈیرہ بگٹی:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں قابض فورسز کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے لیویز فورس کے ایس ایچ او طارق بگٹی، ان کے بھائی مرتضیٰ بگٹی اور کزن رئیس بگٹی کو تین دن قبل مبینہ طور پر لاپتہ کردیا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، آج ان تینوں کو قابض پاکستانی فورسز کمانڈانٹ ایف سی ڈیرہ بگٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، ان تینوں افراد کو قابض فورسز (ایف سی )کی تحویل میں وحشیانہ تشدد کا سامنا ہے۔

 جبکہ متاثرین کے اہلِ خانہ انصاف کی اپیل کر رہے ہیں

۔

Exit mobile version