پیر, مئی 20, 2024

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

بندرعباس، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق

بندرعباس(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز بندر...

دکی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

دکی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے دکی...

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

تہران: (ہمگام نیوز) ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے...

چابہار میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں بلوچ فرزند کی گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقلی

چابہار(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے گزشتہ چند روز پہلے ایک بلوچ فرزند کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے بغیر عدالتی حکم کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار سے قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے عدالتی حکم کے بغیر ایک بلوچ فرزند 47 سالہ منوچہر شیرانی ولد دلاور سکنہ پنوج کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔  رپورٹ کے مطابق، اس کی گرفتاری کے تین دن بعد، آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے دوبارہ اس کے گھر پر...

مچھ، ایک نوجوان سی ٹی ڈی و دیگر فورسز کے ہاتھوں لاپتہ۔

مچھ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مچھ سے ایک نوجوان کو جبراً حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ لاپتہ نوجوان کی شناخت نوشکی کلی جمالدینی کے رہائشی سنگت ثناء کے نام سے ہوئی ہے جو مچھ کے ایک ہوٹل میں مزدوری کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ثناء ایک انتہائی غریب گھر سے تعلق رکھتا ہے اور اپنے گھر کا واحد کمانے والا ہے۔

بلوچ وائس فار جسٹس کا آصف، رشید اور سلمان بلوچ کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کا اعلان

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ وائس فار جسٹس نے 24 مئی کو شام 7 بجے رات 12 بجے تک آصف بلوچ، رشید بلوچ اور سلمان بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لئے X پر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیات، انسانی حقوق کے علمبرداروں، طلبا ، وکلا، صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سمیت زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے انسان دوست افراد سے کمپین میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے مل کر رشید بلوچ، آصف بلوچ اور سلمان بلوچ کی بازیابی کے لئے موثر آواز بلند کریں۔ یاد رہے ایک ہی...

کوئٹہ ، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد لاپتہ ہو گئے، تفصیلات کے مطابق مچھ ، بولان اور گوادر سے تین افراد کو لاپتہ کر دیا گیا۔ گوادر سے لاپتہ ہونے والوں میں سعد ولد موسیٰ اور فرہاد ولد غفور نامی شخص شامل ہیں جبکہ مچھ بولان سے لاپتہ ہونے والے شخس کی شناخت کامران عرف ملک شاہ ولد عبدالباقی کے نام سے ہوئی۔ لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کے جلد بازیاب ہونے کا مطالبہ کیا۔

ارسلان اسلام کی بازیابی کے لیئے تمام مکاتب فکر اپنا کردار ادا کریں۔ اہلخانہ

پنجگور (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق پنجگور سے لاپتہ ہونے والے ارسلان اسلام کی اہلخانہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے ارسلان اسلام جس کا تعلق پنجگور کے علاقے وشبود سے ہے وہ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ وشبود کے علاقے میں ایک پراویٹ اسکول پجار میں شام کے وقت بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں گزشتہ روز 2024-5-14 کو پجار سینٹر پڑھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اپنے ساتھ لے گئے وہ منگل کے دن سے آج بھی لاپتہ ہیں۔ ہم تمام مکاتب فکر لوگوں اور پنجگور کے باشعور انسان دوستوں سے اپیل کرتے ہیں...