Homeخبریںڈیرہ بگٹی مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ، اورماڑہ...

ڈیرہ بگٹی مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ، اورماڑہ روڈ حادثہ دو زخمی

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ بگٹی شہر کے پڑی میں پرانی دشمنی کی بنا پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کردیا, بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں فتح محمد نامی شخص کی حالت نازک ہے ،جسے پاکستان پنجاب منتقل کردیا جارہاہے ۔

دریں اثناء اورماڑہ زیرو پوائنٹ کے قریب مین روڈ پر موٹر سائیکل حادثے کا شکار، جس پر سوار دو نوجوان دانش ولد لوجی اور صبر اللّٰہ ولد مجید شدید زخمی ہوگئے ۔

Exit mobile version