Homeخبریںقلات سے ایک ہفتہ قبل کوئٹہ آنے والی لڑکی کی لاش گھر...

قلات سے ایک ہفتہ قبل کوئٹہ آنے والی لڑکی کی لاش گھر سے برآمد ہوگئی۔

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلات سے ایک ہفتہ قبل کوئٹہ آنے والی لڑکی کی لاش گھر سے برآمد ہوگئی۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،

پولیس کے مطابق سریاب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سریاب روڈ منیر مینگل پھاٹک کے قریب گھر میں لڑکی کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکی قلات کی رہائشی تھی جو ایک ہفتہ قبل اپنے دوست کے ہمراہ کوئٹہ آئی تھی اور دوست کے گھر پر ہی رہائش پذیر تھی۔ لاش کے قریب سے زہریلی دوا کی بوتل بھی ملی۔لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

Exit mobile version