چهارشنبه, جنوري 22, 2025
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے چار افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے چار افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث پیش آنے والے دھماکے میں 4 افراد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کی سب تحصیل پیرکوہ کے نواحی علاقے پاتر نالے سے ریت لوڈ کرنے والی ٹریکٹر گاڑی نامعلوم افراد کی طرف سے بچھائے گئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے ٹریکٹر ٹرالی میں سوار 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے مزدوروں کی شناخت محمد دین ولد غلام محمد، مزار خان ولد صوبانی، کمال ولد درے اور لشکر ولد علی مراد کے ناموں سے ہوگئی ہے۔لیویز کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پیرکوہ کے نواحی علاقے ڈل سے ہے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت کافی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز