کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے گوڑی اور سبی کے علاقے لہڑی سے 10 افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی افواج کے بھاری نفری نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے گوڑی میں عام آبادیوں پر دھوا بول کر گھر گھر تلاشی کے دوران گھروں میں موجود تمام تر سامان اور دو ٹریکٹروں سمیت 50 کے قریب بھیڑ بکریوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے جبکہ آٹھ افراد کو بھی حراست میں لیئے جانے کی اطلاعات ہیں جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ جبکہ سبی کے علاقے لہڑی میں بھی میر آباد کے مقام پر فورسز نے سیول آبادیوں کو محاصرے میں لیکر چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں داخل ہوئے اور دو افراد کو بزور بندوق اٹھا کر اپنے ساتھ کے گئے جن کی شناخت مجید ولد بیڑا ڈومکی اور درمیان ڈومکی کے ناموں سے ہوئی ہے