سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی :پاکستانی فوج کا آپریشن جاری،متعدد افراد لاپتہ گھر نذر آتش

ڈیرہ بگٹی :پاکستانی فوج کا آپریشن جاری،متعدد افراد لاپتہ گھر نذر آتش

نصیر آباد (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی اور لہڑی کے سرحدی علاقے گوڑی میں صبح سے پاکستانی فوج کا عام آبادیوں پر آپریشن جاری ہے، تفصیلات کے مطابق گوڑی میں ریاستی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد بلوچوں فرزندوں کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہےجن میں سے تین کی شناخت کھرغی، حیوتان اور سائیں داد کے ناموں سے ہوئی ہیں جو کہ گوڑی کے ہی رہائشی ہے اور کھیتی باڑی کرنے والے لوگ ہیں جن کا کسی سیاسی کا عسکری تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جبکہ اس دوران پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے متعدد گھروں کو بھی نظر آتش کردیا اور کچھ مال مویشی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز