Homeخبریںڈیرہ بگٹی: پیر کوہ میں 24 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے...

ڈیرہ بگٹی: پیر کوہ میں 24 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)  ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کو میں نامعلوم افراد نے چوبیس انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
تفصیلات کے مطابق منگل کو نامعلو م افراد نے پیر کو سے پلانٹ کو جانے والی چوبیس انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی عار ضی طورپر معطل ہوگئی واقع کی اطلاع ملتے ہی گیس کمپنی اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور گیس پائپ لائن کی بحالی کاکام شروع کر دیا ہے

Exit mobile version